المدة الزمنية 5:4

10.01.2021 Office Opening PIMA

بواسطة Pol News HD
74 مشاهدة
0
3
تم نشره في 2021/01/11

گوجرانوالہ (بیوروچیف ) گوجرانوالہ میں پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس( رجسٹرڈ )کے دفتر کی شاندار اور پروقار افتتاحی تقریب بخاری اسٹیٹ ایجنسی کالج روڈ گوجرانوالہ پر منعقد ہوئی ۔تقریب کی صدارت ریٹائرڈ آفیسر پاکستان واپڈا گوجرانوالہ سید محمود علی شاہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی مرکزی صدر PIMA اور چیف ایگزیکٹو پول نیوز ایچ ڈی سید حفیظ سبزواری تھے ۔مہمان خصوصی کے ہمراہ چیئرمین یونیورسل پریس کلب تحصیل پھالیہ چوہدری اظہر اقبال رانجھا ۔میڈم شازیہ نمائندہ خصوصی پول نیوز گجرات اور دیگر جب دفتر پہنچے تو پروگرام کے میزبان سید ذوالقرنین علی شاہ اور ان کی پوری ٹیم نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔PIMA سٹی آفس گوجرانوالہ کا افتتاح سید حفیظ سبزواری نے اپنے دست مبارک سے کیا ۔اس موقع پر ایک پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔صدارت سید محمود علی شاہ نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض افتخار حیدر نے سرانجام دیئے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔نعت رسول مقبول صلی اللہ وسلم پیش کرنے کی سعادت حافظ محمد فیضان نے حاصل کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام مصطفی قادری نے کہا کہ گوجرانوالہ میں آج صحافت کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے ۔میڈم شازیہ نے کہا کہ میرے لیے یہ بڑا اعزاز ہے کہ میں دفتر کی افتتاحی تقریب میں شامل ہوں ۔سید محمود علی شاہ نے کہا میں آنے والے تمام مہمانوں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے گوجرانوالہ آ کر ہمیں عزت بخشی۔مہمان خصوصی سید حفیظ سبزواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن گوجرانوالہ کی تاریخ میں سنہری الفاظ سے لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صحافت ایک عبادت ہے ۔اور جو لوگ نیک نیتی اور جذبہ خدمت انسانی سے یہ فریضہ سرانجام دے رہے ہیں وہ اپنی آخرت سنوار رہے ہیں ۔صحافت سے بلیک میلنگ کے خاتمہ کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ اس یادگار موقع پر سید حفیظ سبزواری نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے مطالبہ کیا دیگر اداروں کی طرح صحافیوں کا بھی احتساب کیا جائے۔لفافہ صحافیوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ صحافت کے عظیم شعبہ کو بلیک میلنگ سے پاک کیا جا سکے ۔تقریب میں گجرات سے میڈم شازیہ ۔قیصر محمود ۔ شیخوپورہ سے چوہدری اسد ۔ننکانہ صاحب سے ملک یاسین نول ۔گوجرانوالہ سے ایڈیٹر روزنامہ تشہیر ملک انور رحمان۔محمد صغیر بٹ ۔ظفراللہ بھٹی ۔محمد سجاد کمبوہ ۔چوہدری امین ڈار ۔حافظ فیضان ۔فیصل شہزاد ۔محمد سلیم ۔چوہدری اورنگ زیب۔ملک غلام جیلانی ۔سید ذوالقرنین علی شاہ ۔شیخ ابوبکر ۔حسن بٹ ۔محمد سرور ۔استاد لیاقت علی ۔محمد سلیم کھوکھر ۔حماد بھٹی ۔سید حسنین علی شاہ ۔محمد نصر اللہ خان ۔چوہدری محمد صادق عاصی ۔محمد عمران بٹ ۔شیخ حماد ۔دلاور ڈوگر ۔حماد امجد ۔حاجی محمد یوسف چٹھہ۔ غلام مصطفی قادری ۔سید فدا حسین شاء ۔عرفان قادری ۔محمد اسامہ ۔ لیاقت حسن ۔محمد عامر سمیت کثیر تعداد میں صحافیوں سماجی کارکنوں اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف اور شاندار ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ۔

الفئة

عرض المزيد

تعليقات - 0